71سال بعد بہنوں ،والدہ کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم


لاہور :(کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ،ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم، سپریم کورٹ نے 71سال بعد بہنوں ، والدہ کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ،13صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ صرف ریاستی ذمے داری نہیں ،سول سوسائٹی، علما، ریونیو حکام اور قانونی ماہرین بھی حقوق سے انحراف روکنے کے ذمے دار ہیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا وراثت خواتین کا شرعی و قانونی حق ،محروم رکھنا غیرآئینی و غیر اسلامی ہے ،جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دبا ﺅکے ذریعے خواتین کے وراثتی حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے،خواتین کے وراثتی حقوق کے معاملات میں عدلیہ کو ہر وقت چوکس رہنا چاہیے۔