دمشق:(مشرق نیوز)ائیر بیس پرحملے کے بعد شام نے اسرائیل سے رابطے معطل کر دئیے۔
شامی وزیر خارجہ نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہااسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں، حملے روکنا شام کی ترجیح ہے،بذریعہ سفارتکاری تعلقات کے خواہشمند ،اسرائیل سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
اسعد الشیبانی نے کہامعاہدے میں تمام سکیورٹی امور پر اتفاق ہو گیا تھا،اسرائیلی فریق میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نہیں دیکھی، شام کی ترجیح سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے جارحیت روکنا ہے۔
ائیر بیس پر حملہ،شام نے اسرائیل سے رابطے معطل کر دئیے


















