ہنگو:(مشرق نیوز)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے 27تاریخ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، اب 20نہیں 40لاکھ لوگ لیکر جائیں گے۔
ہنگو میں سٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاحکومت ،انتظامیہ نے فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک کر عدلیہ کے منہ پر طمانچہ مارا،پی ٹی آئی کیخلاف کسی بھی ادارے کے حکم پرایک گھنٹے میں پر عملدرآمد ، 15منٹ میں پولیس پہنچ جاتی ہے، عمران خان کے علاج کےلئے عدالتوں نے 2دنوں کا وقت دیا مگر خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھنے والوں نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاعدالتوں کو سوچنا ہوگا یہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں، کسان پریشان ، صنعتکار سرمایہ ملک سے باہر منتقل کر رہا ہے، خان کی بہن کے ایک ایک آنسو کی قیمت چکائیں گے۔
عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری،40لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی



















