سعودیہ سے جوہری معاہدہ ابراہم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہے، ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہری معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت سے مشروط کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سعودی عرب کےساتھ مجوزہ سول جوہری پروگرام کی حتمی منظوری معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط ہوگی، امریکہ ،سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون صرف پرامن ،غیر فوجی مقاصد تک محدود ہوگا،یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دینگے،امریکہ سول جوہری پروگراموں کی مخالفت نہیں کرتا جیسا ایران، متحدہ عرب امارات و بعض دیگر ممالک کے پاس بھی سول جوہری پروگرام موجود ہیں۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں حوثیوں ،ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ایک سال قبل بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ نے حوثیوں کےخلاف انتہائی طاقتور کارروائی کی تھی جس کے بعد حوثیوں نے کافی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تاہم اب دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں،حوثیوں نے دوبارہ حملہ کیا تو امریکہ ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا،سخت سزا دی جائےگی ،حوثیوں کو بھی اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔