لاہور (مشرق نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور میں آج شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑن کے اضلاع میں آج لاہور کی نسبت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے آج رات پاکستان سے نکل جائیگا جبکہ کل سے دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان



















