چیلنجز کےخلاف جنگی تیاریوں کے تسلسل کو برقرار رکھاجائے،نیول چیف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت ہونےوالی کانفرنس میں تمام پرنسپل سٹاف افسروں ،فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔

سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی و غیر روایتی چیلنجز کےخلاف جنگی تیاریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بحری شعبے میں ابھرتے خطرات پر روشنی ڈالی ،سمندری نقل و حرکت کی آزادی کو لاحق خطرات، اہم بحری تجارتی گزرگاہوں (SLOCs) میں ممکنہ رکاوٹیں ،علاقائی بحری سلامتی کی غیر مستحکم صورتحال شامل ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے زور دیا پاک بحریہ کےلئے جدید ٹیکنالوجیز کا حصول سٹریٹجک ضرورت ،بحریہ خلیج عمان میں اپنی موجودگی کے ذریعے میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کرا رہی ہے،فورم نے معرکہ حق اور مئی 2025 کے تنازع کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

نیول چیف نے تاریخی کامیابی کو قومی یکجہتی کا لازوال ثبوت اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا آہنی ہاتھوں سے جواب دینے کے پختہ عزم کا مظہر قرار دیا،کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور مستقبل کے پروگراموں کا جامع جائزہ ،بحری صلاحیتوں کو بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی ماحول کے مطابق ڈھالنے ،بحری جنگ کے تمام شعبوں میں آپریشنل تیاریوں کےلئے واضح لائحہ عمل پر غور و فکر کیا گیا۔