اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے۔
صدر آصف زرداری نے بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ جانےوالے انسانی ہمدردی کے فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتمام زیر حراست کارکنوں کے حقوق و فلاح و بہبود کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے،انسانی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہونی چاہیے ،غزہ میں متاثرہ شہری آبادی تک امداد کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
آصف زرداری نے کہاعالمی برادری مزید کشیدگی روکنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی و جہاز رانی کی آزادی کے اصولوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاعالمی سمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روکنا غیر قانونی اقدام،کارکنوں کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،انسانی امداد میں رکاوٹ ناقابل قبول ہے، عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے، فلوٹیلا پر موجود تمام امدادی کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے۔
دنیا اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے،پاکستان


















