ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

اسلام آبا د: (بیورورپورٹ)ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم خرم نذیر نے سوشل میڈیا پر لکھا آبنائے ہرمز کی طرح ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ایسی پوسٹ دفعہ 144کی خلاف ورزی ہے۔