آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں: پنٹاگون

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائیگی جس کا مطلب ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک جاری رہ سکتے ہیں۔