وزیراعظم نے عوام کو بروقت معاشی بوجھ سے بچایا، علی پرویز ملک


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو معاشی بوجھ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 119 کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا پاکستان نے ایران اورامریکہ کے درمیان مثبت اور بروقت سفارتکاری کی ، پاکستان مستقبل میں بھی کاوشیں جاری رکھے گا۔