اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا روابط ، انفرا سٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں پاکستان ،چین نے مشترکہ اقدامات کیے ،پاک چین قیادت ملکر ترقی کی منزلیں طے کررہی،بیجنگ اب حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کررہا ہے، ڈیجیٹل راہداری سے تعاون ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہا تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں چین کےساتھ مل کر کام کررہے ہیں، نوجوان نسل کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی پا رہی ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے،نائب وزیراعظم



















