کراچی:(بیورورپورٹ)ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش ثاقب صداقت نے کہا ہے پاکستان کےساتھ تجارتی حجم حالیہ 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈسکشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا براہ راست پروازوں ،شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکہ کےلئے پروازیں شروع کریں گے،شپنگ روابط کو فروغ دیا جائےگا، بنگلہ دیش کے سرکاری افسروں کا پہلا دورہ پاکستان حکومت اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا،دو طرفہ تجارتی حجم آنےوالے دنوں میںبڑھے گا،عالمی امن کی خاطر ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کےلئے پاکستان کی کاﺅشیں لائق تحسین ہیں۔
پاکستان کےساتھ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش



















