اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلے کا معاملہ زیر غور آئیگا، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے تبادلوں سے متعلق معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔
اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے پر غور ہوگا جبکہ جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے پر غور کیا جائیگا، جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تبادلے کیلئے معمول کا اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کی تھی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے تبادلے پر غور


















