وائس ، پرو وائس چانسلر ز گوادر یونیورسٹی سمیت 4افراداغوا


کوئٹہ :(بیورورپورٹ) وائس ، پرو وائس چانسلر ز گوادر یونیورسٹی سمیت 4افرادکو اغوا کرلیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد میٹنگ کیلئے گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے، دونوں اعلیٰ عہدیدار سرکاری گاڑی میں کوئٹہ جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ اور قلات کے قریب اغوا سے کیا گیا،ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں کی فیملیز سے رابطے میں ہیں، بتایا جا رہا ہے دونوں افسران کا مستونگ کے آس پاس پہنچنے کے بعد رابطہ منقطع ہوا،پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔