بیرسٹر گوہر نے فضل الرحمن کے متنازع بیان کی مخالفت کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے امیر جے یوآئی فضل الرحمن کے متنازع بیان کی مخالفت کردی۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہاپالیسی واضح شہدا پاکستان کا فخر ہیں، معاملے پر سیاست نہیں ہوسکتی،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ناگزیر ہے،امن وامان کی صورتحال پرپوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاآزاد کشمیر انتخابات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی تجویززیرغورہے،معاملہ پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھیں گے۔