اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور بنگلہ دیش کی حکومت ،برادر عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرہ افراد کی سلامتی کےلئے دعاگو ہیں۔
سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ،وزیراعظم کابنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی



















