لاہور:( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے چھت گرنے سے 14معصوم بچوں کے المناک جانی نقصان پر دلی رنج ،ننھے پھول قوم کامستقبل تھے ، دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کےساتھ ہیں۔
قائد ن لیگ نے کہا مریم نواز نے مجھے بتایا وہ مصمم ارادے کےساتھ افسوسنا ک واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی ۔
بچوں کی شہادت پر دل زنجیدہ،ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا ملے گی،نوازشریف


















