مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات راشد حنیف نے کہا ہے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد میں شرپسند اور فتنہ الخوارج کے لوگ شامل ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد حنیف نے کہاانتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ، کالعدم کمیٹی میں عوام کم ، مسلح عناصر اور دہشتگرد شامل ،تحریک میں دہشتگردوں کی شمولیت کے اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی میں موجود شرپسند انسانی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، عوام انتظامیہ ،اداروں کےساتھ جڑے رہیں تاکہ وہ گمراہ کن معلومات سے بچ سکیں۔
ترجمان آزادکشمیر پولیس نے کہا دہشتگرد عناصر کے پاس جدید اور خودکار اسلحہ موجود ہے،فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں راولا کوٹ سے گرفتار ملزم زوہیب سے امریکی ساختہ رائفل بھی برآمد کی گئی،ملزم نے انکشاف کیارینجرز ،پولیس کے جوانوں کو مارنے پر انعامی رقم مختص کی گئی
کالعدم کمیٹی میں شرپسند ،فتنہ الخوارج شامل ہیں، سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر



















