ایران کےساتھ کشیدگی،شام پاکستانی مفاہمت پر مشروط آمادہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ایران کےساتھ کشیدگی میں پاکستانی مفاہمت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسعد الشیبانی نے کہا فی الحال شام ، ایران کے درمیان سفارتی تعلقات یا نمائندگی کے تبادلے کا وقت نہیں آیا، ایران کو شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے سے پہلے اپنے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا۔