سوات،پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بند کمروں میں فیصلے کرنےوالے صوبے میں تجربے کررہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا بند کمروں کے فیصلہ ساز پالیسی پر نظر ثانی کریں، خیبر پختونخوا میں لوگ بد دل ہو رہے ہیں،صوبے میںمیں اب عمران خان کی پالیسی چلے گی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا شہید سب کے سانجھے ،فضل الرحمن کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا،مولانا صاحب کو آپ ایک بیان پر غدار ڈکلیئر نہیں کرسکتے ،بلوچستان کا 80 فیصد حصہ نو گو ایریا،صوبے میں حکومت پی ٹی آئی نہیں ، پیپلزپارٹی کی ہے۔
بندکمروں میں فیصلے کرنےوالے تجربے بند کریں،وزیراعلیٰ کے پی



















