استنبول:(مشرق نیوز)وزیراعظم شہبازشریف،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ،دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان ،ترکیہ کے تعلقات کی شاندار تاریخ ،ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا،دونوں ممالک کے عوام میں قلبی تعلق ہے،جنگ ہو یا زلزلہ ترکیہ نے ہمیشہ ساتھ دیا ،قبرص کے معاملے پر ترکیہ کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور مضبوط بنیادوں پر قائم ،پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی اقدامات قابل ستائش ہیں،مذاکرات میں تعاون کے مختلف پہلوو¿ں پر بات چیت ،تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترکیہ کے صدر نے کہادونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے،مشکل وقت میں باہمی تعاون جاری رہے گا،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) عالمی امن کےلئے اہم پیش رفت ہے،ترکیہ ہر شعبے میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،خطے میں امن و استحکام کےلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں ،معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا خصوصی اقتصادی زونز پرمتعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان ،ترکیہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے،مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک نے عزم کا اظہار کیا سیاسی، معاشی و دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔
دریں اثنا بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا،ترکیہ مضبوط و مخلص اتحادی ہے،دونوں ممالک کے لازوال تعلقات کی طویل تاریخ ،بنیاد ترکیہ کی جنگ آزادی کے دوران رکھی گئی،امریکہ ،ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان نے خلوص نیت سے کوششیں کیں،نہایت کٹھن سفارتی مشن میں کامیابی ملی،اب ضروری ہے امن موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاکرنئے امکانات کو دوطرفہ تعاون و علاقائی خوشحالی کےلئے استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہاترکیہ کا صنعتی منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہونادونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کےلئے نئی راہیں ہموار کر رہا ہے،صدرطیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، ترکیہ کے تجربات ،کامیابیوں سے استفادہ چاہتے ہیں،فیلڈ مارشل کی قیادت میںدشمن کو دیا گیا جواب تاریخ کا حصہ ہے،مشکل وقت میں ترکیہ، سعودی عرب اور دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سرکردہ کاروباری گروپوں ،صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور معیشت کے کلیدی شعبوں میں ترکی کی مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا،شہبازشریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کے ترجیحی شعبوں بشمول توانائی، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر، میری ٹائم، بحری امور و لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، مینوفیکچرنگ، زراعت اور نجکاری میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ، متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کےساتھ قریبی تعاون سے کام کرتے ہوئے سٹریٹجک سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت ،ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہی ہے،ترک کاروباری رہنماوں نے حکومت پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہااورپاک ترکیہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے متعدد سٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے،شہبازشریف،رجب طیب اردوان


















