اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر صحت وایم کیو ایم رہنمامصطفی کمال نے کہا ہے صوبوں کی بات ہو تو عزت غیرت آجاتی ، بچے گٹر میں گریں تو کسی کی غیرت کیوں نہیں جاگتی؟۔
پاکستان فارما ہیلتھ کیئر ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاپاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو 6دنوں میں شکست دی، دنیا نے سوچ لیا دفاع کے اعتبار سے پاکستان سے اچھا کوئی دوست نہیں ہوسکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم نے تیسری عالمی جنگ سے دنیا کو بچایا۔
مصطفی کمال نے کہاملک میں نئے صوبوں کا بننا ضروری ہے، 8884ارب وفاق ہر سال صوبوں کو بانٹ دیتا ہے، اتنی بڑی رقم 4وزرائے اعلیٰ کو مل جاتی ہے لیکن فنڈز یوسیز تک جانے کا نظام نہیں، وزیراعظم کا کام تو گٹر ڈھکن لگانا نہیں، نظام کو مضبوط بنانا ہوگا، ساری جماعتیں بیٹھ کر بات کریں اور موجودہ معاملات کا آئینی حل نکالیں۔
صوبوں کی بات ہو تو غیرت آجاتی ، بچے گٹر میں گرنے پرکیوں نہیں جا گتی؟،مصطفی کمال


















