”آپریشن العزم“، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات ،16دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)آپریشن العزم ،بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد16تک جاپہنچی،دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔