لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کوہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کاجائزہ لیا، پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی، سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا ہوگیا جب کہ ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے زیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا۔
پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دی گئی، ایک لاکھ 38ہزار پیف اساتذہ کے اکاونٹ کھولے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی، اجلاس میں پی ایس آر پی پر بریفنگ،اختراعی ذرائع آمدن کی امکانات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت



















