ایم ڈی واسا کی بہترین قیادت، 2 ارب کی تاریخی آمدنی، مالی حالات بہتر

لاہور(قمر عباس نقوی )ایم ڈی واسا لاہور کی قیادت میں شہر بھر کے 9زونز نے 8لاکھ سے زائد کنکشن سے محکمہ کی 2 ارب کی تاریخ ساز آمدنی، تناسب 107فیصد حاصل رہا۔ ڈائریکٹر ریونیو واور ٹیم کا فیلڈ میں متحرک رہنے کے مثبت نتائج ماہانہ آمدنی میں مثبت نتائج سے مالی حالات بہتری کی جانب گامزن۔ ایم ڈی واسا کی قیادت میںچار سال قبل محکمہ کی مالی حالات میں بہتری لانے کی خاطر ریونیو اور آپریشن کو بلز کی مد میں ریکوری کرنے پر مامور کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ماہانہ ریکوری 56کروڑ سے 2ارب حاصل کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جون 2026میں تمام 9 ذونز نے 8لاکھ سے زائد مختلف نوعیت کے کنکشنز سے آمدنی حاصل کی گئی ہے جو کہ واسا کی 50سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ تاریخی آمدنی کی گئی جو کہ ایم ڈی واسا کی مثبت حکمت عملی اور واسا ریونیو ڈائریکٹر اور آپریشن ڈائریکٹرز کی سربراہی میں فیلڈ افسران و ملازمین کی جانب سے یومیہ کی بنیاد پر متحرک ہونے سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ گلبرگ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم منیر و ٹیم کی جانب سے278.50ملین کی آمدنی ہوئی جو کہ 128فیصد رہی۔ شالیمار زون ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان وٹیم کی جانب سے 204.25ملین جو کہ 104فیصد رہی۔ علامہ اقبال زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر فخر حیات وٹو و ٹیم نے 281.33ملین روپے جو کہ 100فیصد رہا۔ جوبلی ٹاﺅن ڈپٹی ڈائریکٹر احسن و ٹیم نے 218.37ملین جو کہ 117فیصد رہا۔ گنج بخش زون ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم بخش 281.41ملین جو کہ 121فیصد واہگہ زون ڈپٹی ڈائریکٹر احمد میلہ و ٹیم 75.38ملین جو کہ 103فیصد رہا راوی زون ڈپٹی ڈائریکٹر فہد اور انکی ٹیم نے 192.70جو کہ 100فیصد رہا۔ عزیز بھٹی زون ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف غفور نے 164.72ملین جو کہ آمدنی کا 95فیصد رہا۔ اسی طرح نشتر زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد حسین و انکی ٹیم کی جانب سے 303.45فیصد آمدنی حاصل کی گئی جو کہ آمدنی کا 98رہا ہے۔ ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں ریونیو اور آپریشنز زونز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ آمدنی میں بہتری کی خاطر ایم ڈی واسا کی مثبت حکمت عملی اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے جبکہ ماہانہ بلز کی ادائیگی کو بھی ڈیجیٹل کیا گیا ہے تاکہ صارفین کیلئے آسانی پیدا ہو سکے اس سے بھی بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ آج ماہانہ آمدنی 2ارب روپے تک ہو گئی ہے جو کہ آمدنی کا تناسب 107فیصد رہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا اور ڈی آر کی جانب سے یومیہ کی بنیاد پر ریکوری ہدف دیا جاتا ہے اس کے مطابق فیلڈ افسران اور ملازمین کام کرتے ہوئے ہر ماہ ریکوری میں بہتری لا ئی جا رہی ہے مزید بہتری کی کوشش کی جا رہی ہے۔