پاکستان کا تیار کردہ فٹبال خلا تک جاپہنچا، ناسا کا سائنسی تجربہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کا تیار کردہ فٹبال خلا تک جا پہنچا۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کے جدید فٹبال کےساتھ سائنسی تجربہ کیا،تجربہ سٹیشن کے اندر خاص طور پر کپولا ماڈیول میں کیا گیا ،فٹبال کو بغیر وزن کے ماحول میں تیرتے دیکھا گیا۔

خلابازوں نے ایڈیڈازکی ڈیزائن کردہ ٹریونڈا بال کا استعمال کیا تاکہ مطالعہ کیا جا سکے فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسے برتاو کرتا ہے،تجربے کا مقصد سمجھنا تھا فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔