منشیات کوئین انمول پنکی کے سہولت کاروں کےخلاف اہم شواہد عدالت میں جمع

کراچی:(بیورورپورٹ)انمول پنکی کے سہولت کاروں کےخلاف اہم شواہد عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پولیس کی جانب سے 500 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ذیشان ،سہیل ایزی لوڈ شاپ چلاتے اور ملزمہ انمول عرف پنکی کےساتھ ملکر منشیات سپلائی ،رقم کی ٹرانزیکشن میں ملوث رہے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کر دیا۔