اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاری،تمام محکموں کو غیر استعمال شدہ فنڈز واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی،نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ تخمینوں کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز کر دیا گیاجس کے تحت تمام وفاقی محکموں کو غیراستعمال شدہ فنڈزیا بچ جانے والی رقوم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وزارتوں اورمحکموں کو کہاگیا ہے کہ وہ متوقع بچتوں کی تفصیلات 10 مئی تک فنانس ڈویژن کو جمع کرائیںتاکہ بجٹ تخمینوں کو حتمی شکل دی جا سکے دوسری جانب نئے مالی سال کا بجٹ بنانے کیلئے تاجر برادری نے اہم تجاویز حکومت کو پیش کردیں،تاجروں نےٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تاجروں پرماہانہ 10 ہزار روپے فکسد ٹیکس لگانے ، وصولی بجلی کے بلوں میں کرنے کی تجویز دےدی،آٹو پارٹس پرسیلز ٹیکس ختم کرنے امپورٹ ڈیوٹی 35 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے،استعمال شدہ گاڑیوں کی حد3 سے 5سال تک بڑھانے ،گاڑیوں کی فنانسنگ حد 30 لاکھ سے بڑھانے یا اوپن اینڈڈ رکنے کی سفارش بھی کی گئی،تاجربرادری نے کہا نان فائلرزکو 3 سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کی اجازت نہ دی جائے،ٹیکسٹائل سیکٹر میں ویلیو ایڈڈ گارمنٹس پر 10 فیصد ایکسپورٹ ریبیٹ ،ماحول دوست مشینری پر50 فیصد سبسڈی دی جائے۔
بجٹ کی تیاری، وفاقی محکموں کو غیر استعمال شدہ فنڈز 10مئی تک جمع کرانے کا حکم



















