ماسکو:(مشرق نیوز )روس نے کہا ہے اہداف کے حصول کےلئے امن معاہدے کو ترجیح دیتے ہےں ،کیف آمادہ نہ ہوا تو فوجی کارروائیاں جاری رکھےں گے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ماسکو کی خواہش ہے یوکرین تنازع کا حل مذاکرات و معاہدے کے ذریعے نکالا جائے اگر یوکرینی قیادت تیار نہ ہوئی تو روس اپنے مقاصد کے حصول کےلئے خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔
یوکرین امن معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو کارروائیاں جاری رکھیں گے،روس



















