لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات ،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ صورتحال ،پاکستان کی قیام امن کےلئے کوششوں ،عالمی منڈی میں تیل قیمتوں اور عوامی ریلیف کےلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
نواز شریف نے کہا وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔
شہباز کی ملاقات، وفاق ،پنجاب مہنگائی کنٹرول کرنےوالی پالیسیاں بنائیں،نوازشریف



















