واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے تہران کی بھیجی گئی تجاویز کا جلد جائزہ لیا جائےگا،ایران پردوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی انتہائی دوستانہ ، مقصد خطے میں توازن برقرار رکھنا ہے،مجھے ایران سے ڈیل کی تجاویز سے آگاہ کر دیا گیا،جلد جائزہ لوں گا، سوچ نہیں سکتا ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی،ڈیل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے،ایران نے جو کچھ کیا اب تک زیادہ بڑی قیمت نہیںچکائی،دوباہ حملے کے امکانات موجود ہیں،ضرورت پڑی تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایرانی قیادت میں واضح ہم آہنگی نظر نہیں آتی ،مختلف بیانات عکاسی کرتے ہیں فیصلہ سازی کا مرکز غیر واضح ہے،جنگ ابھی ختم کردیں تو تعمیر نومیں 20 سال لگیں گے،کوئی نہیں چاہتاچندبرس بعد دوبارہ تنازع چھڑ جائے،جرمنی سے ہزاروںامریکی فوجی اہلکاروں کو نکال لیں گے، سپین اور اٹلی سے بھی خوش نہیں ۔
تجاویز کا جلد جائزہ لیا جائےگا،ایران پردوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں،ٹرمپ


















