مزنگ:جنونی شخص کی خاتون سمیت 2بچوں کو قتل کرکے خودکشی، 2بچے زخمی

لاہور:(کرائم رپورٹر)مزنگ میں خاتون سمیت 2بچے قتل، 2بچے زخمی،ملزم نے بھی خودکشی کرلی،2بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والی 40سالہ خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی، بچوں میں14سالہ مصفرا پرویز اور 12 سالہ منیب شامل ہیںجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر2 بچے 8 سالہ مناہل اور 20سالہ سمرا پرویز زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی، پراپرٹی ڈیلر کے فائرنگ اور خودکشی واقعہ میں ابتدائی تحقیقات کے دوران ممکنہ وجوہات سامنے آ گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مقتولہ عائشہ بیوہ تھیں اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے ملزم شاہد کا 3سال سے رابطہ تھا،40سالہ ملزم شاہد مقتولہ عائشہ کی بڑی بیٹی سمرہ سے شادی کا خواہشمند تھا، عائشہ نے بیٹی کی شادی ملزم سے کرنے سے انکار کیا تھا،مقتولہ عائشہ نے بیٹی 20سالہ سمرا کا نکاح فروری میں معیض خان سے کر دیا تھا جس پر ملزم کو شدید رنج اور دکھ تھا، رنجش اور مبینہ بدلے کے جذبے کے تحت ملزم نے عائشہ کے گھر پر دھاوا بول دیا،ملزم نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ ،بیٹی اور بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ سمرا اور مناہل زخمی ہوئیں۔