آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر اثرات،فوری بحالی ناگزیر ہے،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے کہا ہے خطے میں امن کیلئے کوشاں،آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر اثرات،اہم ترین گزر گاہ کی فوری بحالی ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کی جنگ بندی اپیل کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے سیزفائرقبول کیاگیا،اقدام سے خطے میں کشیدگی کم سفارتی عمل کیلئے راستہ ہموار ہوا، جنگ بندی کے نتیجے میں حملے رکے، قیمتی جانیں بچیں، انفرا سٹرکچرکو نقصان سے محفوظ رکھا گیا،جنگ بندی سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا، اسلام آباد میں ہونےوالے مذاکرات کے بعد سفارتی رابطے ،بات چیت کا سلسلہ جاری ،پاکستان دونوں فریقین کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا پاکستان کی کال کا پاس رکھاگیا،فریقین کی جانب سے کیے گئے اعتماد کے باعث مذاکرات و تجاویز کی تفصیلات پر بات نہیں کرتے، معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں، نئی و پرانی تجاویز سب میز پر ہیں، امید ہے امن کا بول بالا ہوگا،طاہر اندرابی نے کہامسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، آبنائے ہرمز عالمی تجارت ،توانائی کی ترسیل کیلئے اہم گزرگاہ ،پاکستان جہازوں کی محفوظ آمد ورفت پر زور دیتا ہے، آبنائے ہرمزمیں کشیدگی کے عالمی معیشت پر اثرات ہورہے ہیں، معمول کی بحالی ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مقبوضہ لداخ بھارت کا حصہ رہا نہ ہی تسلیم کیا جائےگا،پاکستان ،افغانستان کے درمیان جنگ بندی کو معمول کے طور پر نہیں لینا چاہیے کیونکہ جنگ بندی سے مراد افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی نہ ہونے دینا ہے،سرحد پار سے فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں، ماضی میں بھی ایسے واقعات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ، مدد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،کمبوڈیا میں 84کے قریب پاکستانی پھنسے ہیں، مشن انتظامیہ سے رابطے میں ہے،پاکستانیوں کا تحفظ و فلاح و بہبود ترجیح ،امریکہ میں پاکستانیوں کے ویزا و قونصلر معاملات پر رابطے میں ہیں۔