مشرق وسطیٰ تنازعات کو سیاسی، سفارتی ذریعے سے حل کیا جائے:چینی صدر

بیجنگ (مشرق نیوز)چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت برقرار رکھنے پر زور دیا،چینی صدر شی جن پنگ نے کہا چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذریعے سے حل کیا جائے،علاوہ ازیں ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کےلئے ذمے دارانہ انداز میں کام کریں گے، امریکہ ایران مذاکرات، موجودہ صورتحال نازک مرحلے پر ہے، مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا۔