تہران: (مشرق نیوز) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کےساتھ پیغامات کا تبادلہ، امید ہے اسلام آباد ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کریگا۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وفد کی پاکستان سے وطن واپسی کے بعد امریکہ کےساتھ پاکستان کے ذریعے کئی پیغامات کا تبادلہ ہوا، جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا حق ہے، سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات اب مکمل جنگ بندی کےلئے ہوں گے، خطے میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں، نیت ہے سفارتی ذرائع سے مسائل حل کریں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کا پاسبان و نگہبان ہے، خامنہ ای کا قتل امریکی ریکارڈ پر بدنما داغ، سمندری ناکہ بندی عالمی قوانین کےخلاف ہے، پاکستان کے توسط سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، امریکی فوج کی موجودگی خطے میں امن وامان قائم نہیں رکھ سکتی، موقف واضح ایران کا محاصرہ نہیں کیا جاسکتا۔
امریکہ کےساتھ پیغامات کا تبادلہ، اسلام آباد پھر مذاکرات کی میزبانی کریگا،ایران


















