برطانیہ،عمان نے جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا


لندن:(مشرق نیوز) برطانیہ،عمان نے جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور عمان کے سلطان نے ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ ،ایران کشیدگی،اسلام آباد امن مذاکرات پر پر تبادلہ خیال کیا ۔

کیئر سٹارمر اور عمان کے سلطان نے کہا دونوں ممالک کشیدگی سے گریز،مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کریں، جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے،عالمی شراکت دار آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کےلئے کام کر رہے ہیں۔