امریکہ نے جنگ بندی کیلئے پاکستان پر دباو ڈالا،برطانوی اخبار

لندن:(مشرق نیوز)برطانوی اخبارکے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کئی ہفتوں سے پاکستان پر دباو ڈال رہی تھی ایران کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کرے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے۔

فنانشل ٹائمز نے کہا پاکستان نے بطور مسلم اکثریتی ہمسایہ و ثالث ایران کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا،سیز فائر فیلڈ سید مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بیک چینل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے،اخبار کے مطابق تیل قیمتوں میں اضافے اور ایرانی حکومت کی غیر متوقع مزاحمت کے باعث ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے ۔