اسلام آباد:(بیورورپورٹ) غیر ملکی جریدے ایشیا ٹائمز نے کہا ہے پاکستان نے عالمی سطح پر لوہا منوالیا،“مڈل پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں ثالثی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ، بدلتے عالمی نظام میں عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے والے ممالک کی اہمیت بڑھ رہی ہے ،پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن نے عالمی طاقتوں کیلئے ناگزیر بنا دیا، پاکستان نے چین، امریکہ اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات مضبوط کیے،پاکستان کی ملٹی الائنمنٹ پالیسی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ایشیا ٹائمزنے کہاپاکستان جنوبی ایشیا میں توازن برقرار رکھنے والی اہم ریاست بن گیا، پاکستان عالمی بلاکس کے درمیان “پل” کا کردار ادا کر رہا ہے،دفاعی و سفارتی صلاحیت نے عالمی توجہ حاصل کرلی، بدلتی عالمی صف بندی میں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ میں کہا گیاافغانستان سے جڑے سکیورٹی مسائل و معاشی عدم استحکام پاکستان کی عالمی پیش رفت کیلئے چیلنج ہیں، پاکستان علاقائی استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، مشکل علاقائی ماحول میں متوازن خارجہ پالیسی برقرار رکھی،پاکستان طویل عرصے سے مڈل پاور کی خصوصیات رکھتا ہے تاہم پالیسی عدم تسلسل نے اثر و رسوخ کو محدود رکھا۔
پاکستان نے عالمی سطح پر لوہا منوالیا،“مڈل پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے، ایشیا ٹائمز



















