آبنائے ہرمز کی بندش، شپنگ کمپنیوں نے متبادل راستے اپنا لیے، افریقہ نیا مرکز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث شپنگ کمپنیوں نے متبادل راستے اپنا لیے۔

لاجسٹکس و میری ٹائم ذرائع کے مطابق بحری جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے بعد افریقہ زمینی راستے سے سامان کی ترسیل کا نیا اور اہم مرکز بن کر ابھرا ، شپنگ کمپنیوں نے خلیجی ممالک تک سامان کی ترسیل کےلئے بھی زمینی راستوں کا استعمال شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر پر واقع سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ نئے علاقائی ہب کی حیثیت اختیار کر رہی ہے، ایم ایس سی، مائرسک، کوسکو اور سی ایم اے سی جی ایم جیسی بڑی عالمی شپنگ کمپنیاں اب نہر سوئز کے راستے اپنا کارگو جدہ پہنچا رہی ہیں۔