کسی نئی غلطی پر نیوی کا سرپرائز تیار ہے ، ایرانی عہدیدار کاامریکہ کو سخت انتباہ


تہران: (مشرق نیوز)کسی بھی نئی غلطی پربھرپور جواب دیا جائے گا، ایران نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔

ایرانی عہدیداراکبرزادہ کے مطابق ایرانی نیوی ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے، امریکہ کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ایرانی بحریہ جدید عسکری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی،سمارٹ ٹارگٹنگ و دیگر جدید آپریشنز کے ذریعے دشمن کے بڑے بحری جہازوں کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

اکبرزادہ نے مزید کہا مجرم حکومت کے جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آگ لگا دی جائے گی، ایران نہ صرف بحری محاذ پر بلکہ دیگر مزاحمتی محاذوں پر بھی اپنی تمام تر طاقت استعمال کرے گا۔