ایران ہوش کے ناخن لے، ٹرمپ نے بندوق تھامے اے آئی جنریٹڈ فوٹو شیئر کردی

واشنگٹن: (بیورورپورٹ)ایران جلد ہوش کے ناخن لے، ٹرمپ نے بندوق تھامے اے آئی جنریٹڈ فوٹو شیئر کردی۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں دھمکی دی ایران جلدی کرے اور سمجھداری دکھائے،پوسٹ کےساتھ اے آئی سے تیار کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں بندوق والی تصویر بھی شامل ہے ،پس منظر میں دھماکے و تباہی کی عکس بندی کی گئی ،تصویر پر انگریزی میں عبارت درج ہے اب شرافت دکھانے کا وقت نہیں بچا۔

امریکی صدر نے کہاایران اپنے معاملات درست نہیں کر پا رہا،نہیں جانتا غیر جوہری معاہدے پر کیسے دستخط کیے جاتے ہیں، بہتر ہے جلد ہوش کے ناخن لے۔