کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان نیول وار کالج کے 55ویں تربیتی کورس کے شرکا نے ملاقات کی۔
میر سرفراز بگٹی نے ملک میں قیام امن، استحکام ،قومی سلامتی کے فروغ کےلئے وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ و قائدانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سول و عسکری قیادت کے موثر اشتراک نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کے دفاعی و سٹریٹجک ویژن کو مزید مضبوط، واضح ،ہمہ جہت بنایا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاعالمی منظرنامے میں پاکستان کے قائدانہ کردار پر فخر، قومی و عسکری قیادت کی مشترکہ حکمت عملی ملکی استحکام کی بنیاد ، پائیدار قیام امن کےلئے سول و عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے،بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ریاست تمام سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ اور موثر حکمت عملی کے تحت مقابلہ کر رہی ہے۔
کونسی غذاوں کا استعمال ہماری توجہ کو متاثر کر سکتا ہے؟
لاہور کی بڑی سڑکوں کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ
رائیونڈ ، زہریلا شوارما کھانے سے بچی جاں بحق، ماں ، بھائی کی حالت تشویشناک
پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
کھل نائیک واپس آ رہا ہے، سنجے دت نے اعلان کر دیا
امریکہ او رایران کے درمیان جنگ بند کرانا پاکستان کا بہت بڑا اعزازہے: بیرسٹر گوہر
ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرےگا، ایرانی سفارتی ذرائع
پچیس کلو واٹ یا اس سے کم کے سولر سسٹم کیلئے پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے ، پاور ڈویژن
قاتلانہ حملے ایران کیخلاف جنگ میں کامیابی سے نہیں روک سکتے: ٹرمپ
وائٹ ہاوس، پریس ڈنر میں فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آور گرفتار


















