پنشن کیلئے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانےکی تیاری ہے:وزارت خزانہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرناہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا، نءےقرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھاگیا ہے، سرکاری اداروں کیلئے تربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائےگا۔ اسکے علاوہ پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے، پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائیگا۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کیلئے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانےکی تیاری ہے، طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم کی نگرانی بھی بہتربنائی جائےگی۔