اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم سے وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ملاقات ،ڈیجیٹل معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ ،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں موثر و عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی ،سینڈ باکس کے افتتاح پر بریفنگ دی۔
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے ریگولیٹری نظام کو جلد مکمل فعال بنایا جائے،وزیراعظم



















