پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے: ایران

تہران (مشرق نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکہ کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کئے جائیں۔

وائٹ ہاوس حکام کے مطابق امریکہ صرف ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے۔ نئی تجاویز پر صدرٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین میں مذاکرات کی ترتیب پر اختلاف برقرار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے، کوئی بھی معاہدہ صرف امریکی مفادات کومدنظر رکھ کر کیا جائےگا، ایران کو کبھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔