اسلا م آباد (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دئیے جانے کیے منتظر ، ٹوئٹ میں شاعری کردی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا انتظار ہے منشیات فروش پنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی ، کمال نہیں منشیات فروش کو پنکی بنانے والے پنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں، پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا جب تک پنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاجمہوری فیصلوں کے بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
فیصل واوڈا نے شعر میں لکھا یہ تو ابتدا ہے سکینڈلز کی روتا ہے کیا،آگے آگے دیکھئے سکینڈلز سے ہوتا ہے کیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دئیے جانے کیے منتظر



















