امریکہ ،ایران میں تازہ جھڑپوں سے تیل کی قیمتیں پھر بلند


واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)آبنائے ہرمز میں امریکہ ،ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں سے تیل کی قیمتیں پھر بلند،سرمایہ کاروں اور توانائی مارکیٹس میں بے چینی بڑھ گئی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاو شروع ،برینٹ کروڈٹریڈنگ کے دوران تقریباً 7.5 فیصد تک بڑھا ،ایشیائی مارکیٹس کھلنے پر قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی گئی،امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی،3 فیصد اضافے کے بعد 97.26 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچا۔

ادھر بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فتح بیرول نے کہا امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل قیمتوں میں اتار چڑھاو کا امکان جاری رہے گا،تناز ع ختم ہونے پرتیل کی سپلائی بتدریج بہتر لیکن حفاظت اہم مسئلہ رہے گی۔