ابوظہبی(مشرق نیوز) امارات نے تیل پیدا کرنےوالے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک، اوپیک پلس سے علیحدگی اختیار کرلی۔
فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر بھی فیصلے کے اثرات متوقع ہیں،یو اے ای تیل کی فروخت کی پالیسی میں خود مختاری حاصل کرے گا۔
واضح رہے تیل پیدا کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا ، سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں، اوپیک پلس کا قیام 2016 میں عمل آیا تھا جب اوپیک ممالک اور نان اوپیک ممالک میں اتحاد ہوا، اتحاد میں روس سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں، اوپیک اور اوپیک پلس تیل کی پیداوار، قیمتوں کا تعین کرتے ہیں اور اندازے کے مطابق یہ دنیا کے تقریباً 40 سے 50 فیصد تیل کی پیداوار کو کنٹرول کرتے ہیں۔
امارات تیل پیدا کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک، اوپیک پلس سے علیحدہ


















