کوڈ آف کنڈکٹ خلاف ورزی، عامر ، فہیم اشرف کو جرمانہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 11 کے 34 ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی الجھ پڑے تھے۔عامر کی گیند پر آوٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اس موقع پر عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے انکی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاو کرایا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کرلی۔