واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے مذاکرات فون پر ہورہے ہیں،ایران کو ہار تسلیم کرنا ہوگی۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، کہنا ہوگا ہارگئے کیونکہ جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرلیے،ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ ،159 بحری جہاز ڈبو دئیے ، ایرانی کرنسی کی کوئی قدروقیمت نہیں رہی،امریکی صدر نے کہاروسی صدر پیوٹن کےساتھ ایران ،یوکرین کے معاملے پر بات چیت ہوئی ،پیوٹن سے کہا امریکہ جنگ بند کرنے میں مدد دینے سے پہلے روس کو اپنی جنگ بند کرنا ہوگی۔
دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کےلئے نئے بین الاقوامی اتحاد کی کوشش شروع کر دی ،منصوبے کو ایم ایف سی کا نام دیا گیا ،ذکر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو بھیجے گئے کیبل میں ہے۔
اخبار کے مطابق کیبل میں امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی دیگر ممالک کو اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں،امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والا اتحاد معلومات کے تبادلے، سفارتی ہم آہنگی و پابندیوں کے نفاذ پر کام کرے گا۔
مذاکرات فون پر ہورہے ہیں،ایران کو ہار تسلیم کرنا ہوگی ، ٹرمپ



















